بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کا دور ختم،آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول

نواز شریف کا دور ختم،آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول


چنیوٹ ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنا دور اقتدار پورا کر لیا اب وہ دن میں اقتدار کلے خواب دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنسو بہانے اور مظلومیت ظاہر کرنے سے اب کچھ ہاتھ نہیں آنے والا ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آج بھی نواز شریف کو وزیر اعظم کا لقب دے کر عدلیہ آئین و قانون اور جمہوریت کی کھلم کھلی توہین کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ان کے حواری نواز شریف کو اقتدار کے سبزم باغ دیکھانے میں لگے ہوئے ہیں جب کہ بات بہت دور جا چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملکی حالات کو بدلنے کی طاقت جرات اور صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد میں جنرل سیکرٹری پریس کلب شاہد یعقوب چودھری،سابق صدر سرور علی چودھری،لطیف احمد آرائیں ،صدر یونین آف جرنلسٹ چوہدری غلام رسول شاکر ،عمرسجاد سندھو، ظہیر سپراء سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں الزام تراشی اور گالم گلوچ کی بنیاد پر سیاست کررہی ہیں بلکہ اس نظام کو جمہوریت کہنے والوں کو شرم کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی صورت مسلم لیگ ن کیلئے لچک نہیں رکھتے اور نہ ہی اتحاد کا سوال پیدا ہوتا چہ مگوئیاں کرنے والے اپنے دماغ صاف کر لیں اب پیپلز پارٹی اپنے ایجنڈے اور منشور کی بنیاد پر چلے گی اور کسی بھی غیر جمہوری نظام کی بات کرنے والوں سے مل کر سیاست میں زندہ رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے رفقاء کی محبت شفقت اور رہنمائی سے میں پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کروں گا اور انشاء اللہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ اب ہر غریب کی زبان پر ہوگا انہوں نے کہا کہ چنیوٹ آج بھی پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ ہے اور چنیوٹ کی عوام نے مجھے بے حد عزت اور محبت دی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔