بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئی سسٹم کو لپیٹ نہیں سکے گا،سراج الحق

کوئی سسٹم کو لپیٹ نہیں سکے گا،سراج الحق


لالہ موسیٰ ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لالہ موسیٰ نے پر کہا کہ کوئی سسٹم لپیٹ میں نہیں آ رہا اور نہ ہی کوئی اس کو لپیٹ سکے گا۔ غریبوں کا کوئی سانحہ حال نہیں اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے۔

پارٹی لیڈرز گاڑیوں میں بیٹھ کر تقریریں کر لیتے ہیں اور اپنی گاڑیوں سے غریب کے بچوں کو روند دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا اب کلچر کو تبدیل کرنا ہو گا۔غریب کو انصاف فراہم کرنا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے لالہ موسیٰ آمد پر مسلم لیگ ن کی ریلی میں ہلاک ہونے والے بچے حامد مرحوم کے گھر پر فاتحہ خوانی کی ۔

اس کے بعد سابقہ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات احسان اللہ بٹ کے انتقال پر ان کے گھر فاتحہ خوانی اوراہل خانہ سے تعزیت کی ۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ بٹ ایک عظیم انسان تھے انہوں نے لالہ موسیٰ میں بے تحاشا خدمات سر انجام دیں لالہ موسیٰ کی عوام اس شخصیت کا احسان نہیں اتار سکتے۔ احسان اللہ بٹ لوگوں کے دلوں میں بستے تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جماعت اسلامی کا یہ خلاء پُر کرنا مشکل ہے جو وہ خالی کر گئے ہیں۔