بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کر پشن کا انکشاف

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کر پشن کا انکشاف


اسلام آباد ۔یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کر پشن کا انکشاف ہوا ہے،گزشتہ5سالوں کے دوران یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں مجموعی طور پر 3490ملازمین کرپشن اور بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے، سب سے زیادہ1050ملازمین ملتان زون ، ہیڈآفس اسلام آباد میں540،لاہور زون میں492،سرگودھا زون میں348 اوراسلام آباد زون میں262ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

کرپشن ثابت ہونے پر 639ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا جبکہ حیران کن طور پرالزام ثابت ہونے کے باوجود1246ملازمین کو صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں سیاسی طور پر بھرتی کئے گئے 14ہزار ملازمین کی فوج کام کر رہی ہے جسکی وجہ سے ادارہ خسارے میں چل رہا ہے اور ادارے کے خسارے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ5سالوں کے دوران یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں مجموعی طور پر 3490ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ1050ملازمین ملتان زون میں کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

اسی طر ح ہیڈآفس اسلام آباد میں540،لاہور زون میں492،سرگودھا زون میں348،اسلام آباد زون میں262،کوئٹہ زون میں217،سکھر زون میں194،ایبٹ آباد زون میں162،پشاور زون میں143اور کراچی زون میں82ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔دستاویزات کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر 639ملازمین کو نوکری سے برطرف ،679ملازمین کی اضافی مراعات کوختم ،1246ملازمین کو بھاری جرمانے ،192ملازمین کی نیچلے درجے تنزلی،70ملازمین کو جرمانہ کیا گیا،حیران کن طور پر الزام ثابت ہونے کے باوجود 1246ملازمین کو صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔