بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف درست فیصلہ دیا ‘پرویز مشرف

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف درست فیصلہ دیا ‘پرویز مشرف

فیصل آباد ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اگر یہ فیصلہ ہمارے خلاف آتا تو یہ کہتے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا انھیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے یوں ہی سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے ۔اسلام آباد سے لاہور ریلی راستے میں غریب لوگوں کو کچلتے ہوئے اپنی منزل کے طرف رواں دواں تھی افسوس ناک ہے۔

نااہل وزیر اعظم نے ملک کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جب ہم نے حکومت چھوڑی تو اس وقت پاکستان پر قرضہ 36ارب ڈالر تھا جو اب 80ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔وہ گزشتہ روز دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پارٹی کے زیر اہتمام ’’استحکام پاکستان ‘‘ کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 9سال میں یہ ظالم لوگ ہمیں کہاں سے کہاں لے آئے ہیں پہلے پانچ سال پیپلز پارٹی نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ساری لوٹ مار کی رقم بیرون ملک لئے گئے اب نواز حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کردی ہے ۔

پاکستانی معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے بیرون ممالک سے انویسٹمنٹ رکی ہوئی ہیں کئی بھی سرمایہ دار یہاں اپنا پیسہ لگانے کو ترجیح نہیں دیتاناقص حکمت عمی کی وجہ سے پاکستان زبوں حالی کا شکار ہے ،جھوٹ فریب کی سیاست ہورہی ہے ،امیر امیر تر اور غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہے ۔