بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

پشاور ۔پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ٗان میں بیشتر مریضوں کا تعلق تہکال سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات نہیں کررہی ہے ٗ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج فراہم کرنے کے بجائے گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے لوگوں نے بتایا کہ پشاور کا علاقہ تہکال ان دنوں ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں ہے۔

یہاں کے رہائشی بختیار احمد کے گھر کا منظر کسی ہسپتال کے وارڈ سے کم نہیں، جہاں قطار میں بچھی چارپائیوں میں ڈینگی سے متاثرہ 11 افراد علاج نہ ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنے ہوئے دکھائی دیئے۔بختیار احمد کا کہنا ہے کہ وہ اسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے لیکن ہسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا۔