بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں سرچ آپریشن‘ 272مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن‘ 272مشتبہ افراد گرفتار

پشاور ۔ کیپٹل سٹی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں مشترکہ طورپر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ٗ منشیات اور دستی بم برآمد کرلئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پولیس فورس اور سکیورٹی فورسز نے رورل سرکل کے تھانہ حزانہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2200 گھروں کی چیکنگ کی اور 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے57 عدد پستول ،07 عدد کلاشنکوف ،19 شارٹ گن ،13 عدد رائفل ،03 عدد 222 بور،08 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 90 افراد کو حراست میں لیکرمقدمات درج کرلئے ۔