بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تمباکو کے کاشت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ‘اسدقیصر

تمباکو کے کاشت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ‘اسدقیصر

پشاور ۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمباکو کی فصل کو ضلع صوابی کی زراعت اور معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ اگر تمباکو کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے مسائل کو حل اور ان کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی تو انہیں صرف تنخواہیں دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔پی ٹی سی اگر اپنا رویہ درست اورکاشتکاتروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا توصوبائی اسمبلی میں ترمیم لاکر اس کے کردار کو ختم کرکے صوبائی حکومت نئی قانون سازی کرکے ایک ایسا نظام متعارف کرائے گی جس کے تحت تمباکو کے کاشتکاروں کو براہ راست نمائندگی اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ڈاکٹر فضل الہٰی کی قیادت میں ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے کا شتکاروں کے کثیر رکنی وفد سے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجود تھے۔

وفد نے سپیکر کو بتایا کہ تمباکو خریدنے والی کمپنیوں اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے غیر سنجیدہ رویئے اور ناروا سلوک کے باعث آج صوابی کے تمام کا شتکارمعاشی طور پر زبوں حالی کا شکار ہو رہے ہیں سپیکر اسد قیصر نے وفد کو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صوابی کو تمباکو کے کاشتکاروں کے نمائندوں، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور تمباکو خریدنے والی کمپنیوں کے ساتھ فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے 15 ستمبر سے قبل کاشتکاروں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کے مطالبات کے مطابق تمباکو کی خرید کے لئے طریقہ کار وضع کرنے اور انہیں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی