بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کا جی ٹی روڈ ڈرامہ ناکام ہوگیا ‘ عمرا ن خان

نواز شریف کا جی ٹی روڈ ڈرامہ ناکام ہوگیا ‘ عمرا ن خان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا اور سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا اور اب نا اہل ہونے کے بعدعدلیہ اور نیب پر دوباؤ ڈالنے کیلئے جی ٹی روڈ پر ڈرامہ رچا رہے ہیں ، جو کہ برُی طرح ناکام ہو رہا ہے ۔
اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا اور قومی اداروں میں اپنے لوگوں کو لگاکر اپنے مفادات پورے کیے ۔
عمران خان نے کہ کہاکہ نواز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے نام پر قوم کودھوکہ د یا اور ملک کو مزید مسائل میں دھکیلا ۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ زندگی کے ہر موڑ پر سچ بولیں کیونکہ یہی کامیابی کا پہلا راستہ ہے ۔
اُنہوں نے لیاقت باغ میں جلسہ منعقد کرانے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا ۔