بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی صدارتی انتخابات، ہلیری کی ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی

امریکی صدارتی انتخابات، ہلیری کی ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی


نیو یارک۔امریکی صدارتی انتخابات پے در پے اسکینڈلز کی زد میں آ گئے۔ نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کی ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی۔ ریاست فلوریڈا میں ٹرمپ ڈیمو کریٹ حریف سے چار پوائنٹ آگے نکل گیا۔امریکی صدارتی انتخابات پر انتخابی نعروں سے زیادہ امیدواروں کے اسکینڈلز اثر انداز ہو رہے ہیں۔ خواتین کو ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آنے پر ٹرمپ مقبولیت کھو گیا تو اب ای میلز اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نے ہلیری کو مشکل میں ڈال دیا۔

نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی۔ ڈیمو کریٹ امیدوار کو 46 جبکہ ٹرمپ کو 45 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف سے چار پوائنٹ آگے نکل گیا ہے۔ دوسری طرف ہلیری کلنٹن کے انتخابی مہم کے چیرمین جان پوڈیسٹا نے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان پر ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔