بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں5 پاکستانیوں سمیت 30شدت پسند ہلاک

افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں5 پاکستانیوں سمیت 30شدت پسند ہلاک


کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں5 پاکستانیوں سمیت 30شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا ہے کہ ننگرہار صوبے میں ڈرون حملوں میں 5غیر ملکیوں سمیت 30شدت پسند مارے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایاکہ ڈرون حملے ضلع کوٹ ،نازیان اور ہیسیرکا میں جمعرات کی رات کو کیے گئے ۔

7 شدت پسند ضلع کوٹ کے علاقے داستندر میں مارے گئے جنھیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع نازیان کے علاقے سپیناجے میں ایک اور ڈرون حملے میں 5پاکستانیو ں سمیت داعش کے کئی جنگجو مارے گئے ۔ضلع ہیسریکا کے علاقے تاوار تانگی میں ہونے والے ڈرون حملے میں 18طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 6دیگر جنگجو زخمی بھی ہوئے ۔