بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میٹرو بس منصوبہ ٗ غیر ملکی انجینئرز کی پشاور آمد

میٹرو بس منصوبہ ٗ غیر ملکی انجینئرز کی پشاور آمد


پشاور۔پشاور میٹرو بس منصوبے کے لئے غیر ملکی انجینئرز پشاور پہنچ گئے ہیں غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے جی ٹی روڈ پر ہشتنگری کے قریب سوئی ناردرن گیس کے پائپوں کی موجودگی کے باعث ہشتنگری فلائی اوورکومکمل ختم کرنے کے بجائے اس کے بعض حصوں کوختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے غیر ملکی انجینئرز پشاورمیٹرو بس منصوبے کی نگرانی کرینگے ۔

پشاور میٹرو بس منصوبے پرکام کے لئے اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں اور بعض مقامات پر کھدائی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے بس اڈوں کی منتقلی کے لئے بھی کام شروع کردیاگیا ہے جی ٹی روڈ پربجلی کے متبادل انتظامات بھی شروع کئے گئے ہیں پشاور میٹر و بس منصوبے پر کام کے پیش نظر متبادل روٹس کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اور جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی یکم ستمبرسے نافذالعمل کردی جائیگی پشاور میٹرو بس منصوبہ چھ مہینے میں مکمل ہو گا ۔