بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کو طویل اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو طویل اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ

پشاور ۔ محکمہ ہاؤسنگ خیبر پختونخوا نے تاریخ میں پہلی بارسرکاری ملازمین کو 8سال کی طویل اقساط پر پلاٹ الاٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ ہاؤسنگ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق جلوزئی ہاؤسنگ سکیم فیز Iکی کامیابی کے بعد محکمہ ہاؤسنگ نے فیز IIکا آغا ز کر دیا ہے اور صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کو ان کے متعلقہ دفاتر کی وساطت سے آگاہ کیا گیا ہے کہ محکمہ ٰہذا نے ملازمین کے مروجہ کوٹے پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں تاریخ میں پہلی بار 8سال کی طویل اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ملازمین کو پلاٹ کے حصول کے لئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31اگست 2017ء مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند ملازمین 5مرلے کے سہ ماہی 17760ٗ 7مرلہ کیلئے 25840ٗ 10مرلہ کیلئے 35290اور ایک کنال کے لئے 71010روپے ادا کریں گے۔ ملازمین کسی بھی قسم کی دیگر معلومات کے لئے دفتری اوقات میں پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی سے 0919224288 پر  رابطہ کر سکتے ہیں۔