بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگیں بچھانے والا نیٹ ورک گرفتار

خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگیں بچھانے والا نیٹ ورک گرفتار


اسلام آباد۔آپریشن ردالفساد میں بڑی کارروائی کے دوران ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کا خیبر ایجنسی میں باڑہ کے علاقے میں آپریشن، مختلف شاہراہوں پر بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے

ترجمان پاک فوج کے مطاب ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اس دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں کامیاب آپریشن کیا اور مختلف شاہراہوں پر بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔