بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے 120،کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع

این اے 120،کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج جمعرات17اگست کو طلب کر لیا۔صوبائی دارالحکومت کے حلقے این اے 120کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریش ختم ہو چکی۔

اس جماعت کے نام سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کو گزشتہ روز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آج جمعرات کو بلایا گیا ہے۔