بریکنگ نیوز
Home / بزنس / وفاق کا نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ

وفاق کا نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے آئندہ 10ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سخت شرائط کے باعث برآمد کنندگان نے تجارتی پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھایا اس لئے وفاقی حکومت نے آئندہ 10ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی تجارتی پالیسی کو اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سپلیمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

جس کے تحت برآمدکنندگان کو مراعات کی فراہمی کے لئے شرائط کو نرم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی تجارتی پالیسی پر رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلیا جائے گا اور نظرثانی تجارتی پالیسی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی کے تحت جاری کردہ ایس آر اوز میں سخت شرائط عائد ہوتی ہیں اور تجارتی پالیسی کے تحت مراعات کے لئے اب تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئے۔