بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی اور جنوبی وزیر ستان کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات

شمالی اور جنوبی وزیر ستان کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات


پشاور ۔شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 4سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔فاٹا سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے ٗاس مقصد کے لئے10 ارب روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

چار سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ایجنسیوں کے عوام کی سیاسی اور اقتصادی حالت زار میں بہتری کے لئے دورس نتائج مرتب کرے گا اور اس سے شمالی اور جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں میں زرائع آمدورفت کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ معاشی وتجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔