بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات جمع

خیبر پختونخوا میں اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات جمع


پشاور۔پشاور سمیت صوبے بھرکے اہم ترین شخصیات کے بیرون ممالک سابق ادوار میں ملازمت کرنے اوران کے پاس اقامہ ہونے کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹا کرنا شروع کردیاگیا ہے کہ کن کن سیاسی شخصیات کے پاس خلیجی ممالک کے اقامے موجود ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے جماعتوں کے بعض رہنماؤں نے بھی حکومتی اراکین کے خلیجی ممالک کے اقاموں کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کر رہی ہیں اس حوالے سے خلیجی ممالک میں اپنے دوستوں اوردیگر سرکاری دفاتر سے یہ اعداد و شمار اکھٹی کررہی ہیں تاکہ ان کی نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جاسکے ذرائع کے مطابق کون کون سی شخصیا ت اس وقت اہم عہدوں پر تعینات ہیں ۔

ذرائع نے بتایاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اقامہ رکھنے والے اہم سیاسی شخصیات جو کہ اس وقت اہم عہدوں پر تعینات ہیں کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے ادارے اکھٹے کر رہے ہیں تاکہ ان کے اعداد و شمار بھی موجود ہو ذ رائع کے مطابق سیاسی اہم شخصیات جو کہ اس وقت اہم عہدوں پر تعینات ہیں کے اقامہ کے بارے میں رپورٹس موصول ہونے کے بعد ان کے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا