بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتا ٗ زرداری

نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتا ٗ زرداری

لاہور۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں خطرہ نواز شریف کی سیاست کو ہے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان سیاست میں اتر گیا ہے جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ وہ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وہ رابطے ہی نہیں رکھنا چاہتے تو نواز شریف سے ڈائیلاگ کیسے انہوں نے کہا کہ وہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے چنیوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے انہوں نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف سے ہاتھ کیوں ملائیں گے ۔