بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، مقامی قبائلی عمائدین کے اجتماع میں خودکش حملہ، 6افراد ہلاک ،7زخمی

افغانستان ، مقامی قبائلی عمائدین کے اجتماع میں خودکش حملہ، 6افراد ہلاک ،7زخمی


کابل۔افغانستان میں مقامی قبائلی عمائدین کے اجتماع کے دوران خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیاکے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آبادمیں واقع ایک گھر میں مقامی قبائلی عمائدین کا اجلاس جاری تھاکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور پیدل تھا جس نے گھر میں داخل ہوتے ہیں خود کو اڑا لیا۔

کسی بھی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ادھر صوبہ ننگرہار میں بچوں سمیت 19شہریوں کو داعش کی جیل سے آزاد کرا لیا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ضلع پچیر اگم میں ایک آپریشن کے دوران رہا کرایا گیا ہے ۔رہائی کے بعد شہریوں کو انکے خاندانوں کے افراد کے حوالے کردیا گیا۔