بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوئی گیس منصوبوں کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنیکی ہدایت

سوئی گیس منصوبوں کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنیکی ہدایت


پشاور۔وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے مردان ریجن سوئی گیس حکام کوسوئی گیس کے منصوبوں کوہنگامی بنیادوں پردسمبر2017تک مکمل کرنیکی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عوام کوجلدازجلدسوئی گیس کی سہولت سے مستفیدکیاجائے۔انجینئرامیرمقام نے نوشہرہ،نظام پور،ضلع بونیر،دیر اپراوردیرلوئرمیں بھی سروے کوفی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی ،ہم سوشل میڈیاپرنہیں بلکہ عملی تبدیلی لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈسوات سوئی گیس ٹرانزمشن لائن سے نہ صرف پورے ملاکنڈڈویژن بلکہ ضلع مردان میں بھی کم دباؤکامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سوئی گیس مردان ریجن کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مردان،صوابی اورملاکنڈمیں ترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیااورمتعلقہ اداروں کومختلف ٹارگٹ دیتے ہوئے کہاکہ ٹارگٹس کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ محض نعرے اورڈسپوزبل دعوے توہر کوئی کرسکتاہے مگروعدوں کوعمل جامہ پہناناہرکسی کی بس کی بات نہیں،پشاورریجن سے مردان علیحدہ کردیاتاکہ صوابی،مردان،ملاکنڈاور نوشہرہ کے عوام مستفیدہوسکے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ حلقہPK-28کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کابھی اسی ماہ باقاعدہ افتتاح کردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتہ مردان ریجن میں منسٹرآفس بھی قائم کیاجائیگاجس میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔