بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 2صوبائی وزراء ٗ 2معاون خصوصی کے استعفے منظور

2صوبائی وزراء ٗ 2معاون خصوصی کے استعفے منظور


پشاور ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل132کی شق3جسے آرٹیکل105کی شق ایک کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت دو صوبائی وزراء کے استعفے قبول کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق استعفیٰ دینے والے صوبائی وزراء میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اور وومن امپاورمنٹ سکندرحیات خان اور صوبائی وزیر برائے محنت اور معدنی ترقی مس انیسہ زیب طاہر خیلی شامل ہیں۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا مشیران اور معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ ایکٹ1989کی سیکشن3کی ذیلی شق(2) کے مندرجات کی پیروی کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے دو معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کے استعفے بھی قبول کر لئے ہیں۔مذکورہ معاونین خصوصی میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد علی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم شامل ہیں۔انہوں نے فوری طور پر اپنی وزارتوں اور وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کے قلمدان چھوڑ دئیے ہیں ان امور کا اعلان محکمہ انتظامیہ(شعبہ کابینہ) حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔