بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پھر ہڑتال کی دھمکی دیدی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پھر ہڑتال کی دھمکی دیدی


اسلام آ باد۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اوگرا ، این ایچ اے کے حکام سے مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر یوسف شہوانی نے کہا ہے وزیراعظم کو 20 تاریخ تک ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ وہ متعلقہ اداروں کا قبلہ درست کروائیں ورنہ ہڑتال کی کال دیں گے۔ بدھ کو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کے اوگرا اور این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مزاکرات کا دور بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر یوسف شہوانی نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نیشنل ہائی وے اور اوگرا کے حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ۔

اوگرا لکیر کا فقیر ہے ۔وزیراعظم کو 20 تاریخ تک ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ وہ ان اداروں کا قبلہ درست کروایں ۔ 16020 تاریخ کو ہڑتال کی کال دیں گے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نیشنل ہائی وے کے روڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت معیار پورا نہ اترنے والے ٹینکرز پر جرمانے بند کرے اور متبادل گاڑیوں کے لئے وقت دیا جائے۔آ ئل ٹینکرز کے کرائے کم ہیں ان کو 100فیصد بڑھایا جائے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد اور اوگرا اور این ایچ اے کے ساتھ مزاکرات کا دور بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیااور مذاکرات آ ج دوبارہ ہوں گے۔