بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی صورتحال سنگین ٗ اندرون شہر بھی حملے

پشاور میں ڈینگی صورتحال سنگین ٗ اندرون شہر بھی حملے

پشاور۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ڈینگی نے اپنے حملوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے اندورن شہر اور گلبرگ میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لئے ٗ اندورن شہر سے چار اور گلبرگ کے ایک مریض کو ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا جبکہ پشاور بھر کے مزید 38رہائشیوں میں ڈینگی کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 614ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق اب تک ڈینگی کے 3980مشتبہ مریضوں کے خون کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 107مریض زیر علاج ہیں پشاور کے علاقے تہکال پایان میں محلہ گجراں چرندہ ٗ محلہ داؤدزئی ٗ پشتہ خرہ بالا میں کندے چاٹو پمپ اور ورسک روڈ میں پہلے ہی ڈینگی سینکڑوں افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے جن میں اب تک 5افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے ادھر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے برسر زمین ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ٗ متعلقہ اداروں نے خود کو صرف اجلاسوں تک ہی محدود رکھا ہے اورعوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے