بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گرفتاری کاحکم

سابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گرفتاری کاحکم


پشاور۔احتساب عدالت کے جج نے سرکاری املاک کی غیر قانونی الاٹمنٹ سکینڈل میں ملوث ملزم سابقہ ڈائریکٹر جنرل گلیات اسد علی شاہ کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

گزشتہ روز جب فاضل جج اسد حمید بنگش نے کیس کی سماعت شروع کی تو مرکزی ملزم اسد علی شاہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے ملزم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اسے 11ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردی ہے ۔