بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

امریکا نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا


امریکا نے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو بھارت کے قبضے کے خلاف حالیہ احتجاج پر دہشت گردتنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

امریکی حکومت نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو پہلے ہی ‘عالمی دہشت گرد’ قرار دیا تھا لیکن وہ تاحال کشمیر میں فعال ہیں جبکہ ان کی تنطیم کو بڑی حمایت بھی حاصل ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے امریکی شہریوں اور رہائشیوں پر حزب المجاہدین سے کسی قسم کا رابطہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ان کے حدود میں حزب المجاہدین کے اکاؤنٹ کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ‘آج کے حکم سے امریکی عوام اور عالمی برادری کو واضح کیا جاتا ہے کہ حزب المجاہدین ایک دہشت گرد تنظیم ہے’۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘دہشت گردی کی نمائش تنظیموں اور افراد کو سامنے لے کر آتی ہے اور انھیں امریکی مالیاتی نظام تک رسائی نہیں دی جاتی ہے جبکہ یہ فیصلہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی سرگرمیوں کے لیے مددگار ہوسکتا ہے’۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے 70 سالہ آزادی کے جشن کے بعد سامنےآیا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے باعث دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوتے رہے ہیں۔