بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / خوبصورتی کو تصاویر سے بیان کرنے والی فوٹوگرافر

خوبصورتی کو تصاویر سے بیان کرنے والی فوٹوگرافر


ویسے تو ہمارے لیے یہ تسلیم کرنا مشکل ہے کہ ہمارہ سیارہ درحقیقت فیشن کی دنیا ہے، مگر فوٹو گرافر کرسٹینا ماکیوا تو ایسا ہی مانتی ہیں۔

یہ فوٹو گرافر دنیا کے مختلف حصوں میں جاکر وہاں کے معروف مقامات اور جگہوں پر خواتین کی تصاویر کھینچتی ہیں۔

مگر یہ ماڈل خواتین ایسے ملبوسات پہنتی ہیں جو ہوبہو ان جگہوں سے میچ کرتے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کھینچی گئی خوبصورت تصاویر لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔

انسٹاگرام پر سرگرم اس خاتون کو سوا 3 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

یہاں ان کی اس منفرد سیریز کی کچھ تصاویر دیکھ کر آپ بھی ان کے فن کے قائل ہوسکتے ہیں۔

کرسٹینا کا تعلق روس کے دارالحکومت ماسکو سے ہے۔

وہ ہر وقت دنیا کے مختلف علاقوں کے خوبصورت مقامات اور یادگاروں کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں۔

اور وہاں جانے کے بعد پس منظر کے مطابق ماڈل کے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں۔

اور یہ امتزاج دنگ کردینے والا ہوتا ہے۔

کئی بار تو لباس اور پس منظر کی مشابہت چونکا دینے والی ہوتی ہے۔

کچھ تصاویر میں لباس کی رنگت بمشکل ہی پس منظر سے میچ کررہی ہوتی ہے۔

مگر یہ ماننا پڑے گا کہ ہر تصویر اپنی مثال آپ ہے۔

فوٹوگرافر اپنے کام کے لیے سفر اور فیشن دونوں سے متاثر ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا، ‘ایک لڑکی کا لباس ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے خوبصورت مظہر ہوتا ہے’۔

ان کے بقول ‘میرے لیے خواتین کے ملبوسات سے زیادہ کوئی اور چیز خوبصورت نہیں’۔