بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یونان سے مزید 25پاکستانی بیدخل

یونان سے مزید 25پاکستانی بیدخل


لاہور۔غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کیلئے یونان میں داخل ہونے والے مزید 25پاکستانیوں کو تین ماہ قید کی سزا کے بعد بیدخل کر دیاگیا ، امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونان کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں پکڑے جانے والے مزید 25پاکستانیوں کو تین ماہ قید کی سزا کے بعد گزشتہ روز گلف ایئرلائنز کی پرواز 764 کے ذریعے براستہ بحرین لاہور بھجوادیا گیا ۔

ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے طیارے سے اترتے ہی تمام افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد ازاں لاہور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر د یاگیا۔ذرائع کے مطابق یونان سے بے دخل کیے جانے والے مذکورہ افراد انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے ادا کر کے مختلف زمینی اور سمندری راستوں کی مدد سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔