بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کیمپ لگانے کی ہدایت

پشاور ٗ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کیمپ لگانے کی ہدایت


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ مفت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت کو متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی ہے

جبکہ ڈینگی بارے اہم اجلاس 21اگست کو طلب کر لیا ہے جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کرینگے محکمہ صحت نے صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ وارڈ مختص کرے

جبکہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے وہاں ڈینگی کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں ادھر تہکال کے بعد جراثیم کش سپر ے کا دائرہ پشتہ خرہ اور سفید ڈھیری تک بڑھا دیا گیا ہے ۔