بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکی وفد کا شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ

امریکی وفد کا شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ


راولپنڈی۔ امریکی سنٹرل کمان (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد نے ہفتہ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن اور پاک افغان سرحد پر نگرانی کے مزید اقدامات کے ذریعے اختیار کئے گئے سیکیورٹی میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وفد کو علاقہ کی سماجی اقتصادی ترقی اور عارضی بے گھر افراد کی واپسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

امریکی وفد نے علاقہ میں امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج اور قبائلی عمائدین کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ امریکی وفد نے پاک افغان دو طرفہ بارڈر سیکیورٹی کوارڈی نیشن کو اہم قرار دیا ۔ بعد ازاں وفد نے آرمی پبلک سکول میران شاہ کا دورہ کیا اور طلبہ سے گفتگو کی۔ قبل ازیں وفد کی شمالی وزیرستان ایجنسی آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے انکا استقبال کیا ۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر دورے میں وفد کے ہمراہ رہے ۔