بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین سے جی پی فنڈ کٹوتی کی نئی شرح

سرکاری ملازمین سے جی پی فنڈ کٹوتی کی نئی شرح


پشاور۔وفاق نے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع 11.30فیصد کردیاہے جبکہ سرکاری ملازمین کو 11.30فیصد کے 35فیصد کے برابر الگ سے بونس بھی دیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ بائیس تک ملازمین اور افسران کی تنخواہوں سے کاٹی جانے والی جنرل پروایڈنڈ فنڈ کی نئی شرح کا اعلان بھی کردیاہے جس کے جمع ہونے پر ایک سال کے بعد سرکاری ملازمین کو سالانہ 11.30فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔

گریڈ ایک کے ملازمین کی تنخواہ سے ایک فیصد ، گریڈ دو سے گریڈ گیارہ کے ملازمین کی تنخواہ سے ماہانہ پانچ فیصد اور گریڈبارہ سے گریڈ بائیس تک کے ملازمین اور افسران سے تنخواہوں سے آٹھ فیصد جی پی فنڈ کی کٹوتی کی جائیگی وزارت خزانہ کے فیصلے کے مطابق گریڈ بائیس کے افسران سے تنخواہوں سے ماہانہ 9880روپے ، گریڈ اکیس سے 8940روپے گریڈ بیس سے 8050روپے ، گریڈ انیس سے 7180روپے ، گریڈ اٹھارہ سے 5365روپے ، گریڈ سترہ سے 4270روپے ، گریڈ سولہ سے 3340وپے ، گریڈ پندرہ سے 2890روپے ، گریڈ چودہ سے 2620روپے ، گریڈ تیرہ سے 2400روپے ، گریڈ بارہ سے 2220روپے ، گریڈ گیارہ سے 1290، گریڈ دس سے 1210، گریڈ نو سے 1140، گریڈ آٹھ سے 1070، گریڈ سات سے 1010، گریڈ چھ سے 950، گریڈ پانچ سے 890، گریڈ چار سے 830، گریڈ تین سے 777، گریڈ دو سے 710اور گریڈ ایک سے 400روپے ماہانہ کٹوتی کی جائیگی ۔