بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 1500افغا ن مہاجرین کو قانونی حیثیت مل گئی

1500افغا ن مہاجرین کو قانونی حیثیت مل گئی

پشاور ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے دوران مزید پندرہ سو کو قانونی حیثیت دیدی گئی ہے ۔غیر رجسٹر ڈ دس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے تاہم رجسٹریشن کے دوران افغان خواتین اور بچوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جگہ نہ ہونے کے باعث شدید گرمی اور حبس میں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے رجسٹریشن کے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ سٹاف کی کمی کے باعث بھی رجسٹریشن کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

پشاور سمیت ملک بھر میں بائیس مراکز رجسٹریشن کیلئے کھولے گئے ہیں جبکہ صوبے میں گیارہ مراکز غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کر رہے ہیں ۔افغان کمشنریٹ کے مطابق ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو افغان سیٹزن کارڈ دینے کے عمل کے دوران مزید پندرہ سو افغان مہاجرین کو کارڈ دیئے گئے ہیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اکتیس دسمبر تک جاری رہے گی ۔