بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

پشاور جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق


پشاور۔سنٹرل جیل پشاور میں قید سند ھ کا رہائشی پراسرار طور پرجاں بحق ہوگیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی شرقی پولیس کی مطابق کچھ عرصہ قبل چمکنی پولیس نے عابد حسین رند ولد الطاف حسین رند کو 4 پی او کے تحت گرفتار کیا جو سنٹر ل جیل میں قید تھاگزشتہ روز اس کی حالت غیر ہوگئی جب اسے ہسپتال منتقل کیاگیا تو وہاں جانبر نہ ہوسکا پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔