بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان

ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان

پشاور۔لوکل گورنمنٹ الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈبلیو ایس ایس پی کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا ہے بی او ڈی میں 10ممبران انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ٗ 10ایکس آفیشو ڈائریکٹر اور 10ماہرین کو بحیثیت ممبران شامل کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق بی او ڈی کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز میں ایم پی اے شوکت یوسفزئی ٗعطاء اللہ خان طورو ٗ محمد اقبال خلیل ٗ ارباب عثمان ایڈووکیٹ ٗ شمائل بٹ ایڈووکیٹ ٗ محمد نعیم ٗ عبدالفیاض ایڈووکیٹ ٗ حاجی شوکت علی ٗ خورشد خان ٗ ایکس آفیشو ڈائریکٹرز میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ٗ سیکرٹری فنانس ٗ ضلع ناظم پشاور ٗ ٹاؤن ناظمین ٗ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی اور ماہرین میں انجینئر ظاہر عظیم ٗ انجینئر مسرور احمد ٗ پروفیسر ڈاکٹر راشد ریحان ٗ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ خان اور سید شاہ ناصر شامل ہیں ۔