بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

پشاور ٗڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

پشاور ۔پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے ٗ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد تاحال زیر علاج ہیں۔پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کو خیبرٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جولائی سے اب تک 5 ہزار 78 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں 862 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو لایاگیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 142 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے 38 مریضوں کو داخل کرایا گیاجن میں سے 14 تاحال زیر علاج ہیں۔