بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعینات چینی انجینئرز سے متعلق نیاسکیورٹی الرٹ جاری

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعینات چینی انجینئرز سے متعلق نیاسکیورٹی الرٹ جاری


لاہو ر۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعینات چینی انجینئرز سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعینات چینی انجینئرز سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

قانون نافذکرنیوالے اداروں کی جانب سے جا ری کر دہ سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعینات چینی انجینئرز کے لئے سکیورٹی اقدامات پہلے سے بھی مزید بہتر کیے جائیں ۔ رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ چینی انجینئرز سکیورٹی کے بغیر کسی منصوبے کا دورہ نہ کریں اور خصوصاً رات کے وقت دورہ کرنے سے گریز کریں ۔