بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزارت سےعلیحدگی کی وجوہات بتانے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں،نثار

وزارت سےعلیحدگی کی وجوہات بتانے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں،نثار


سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا کو ان کے حوالے سے کوئی بات کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور پارٹی لیڈر شپ مشکل میں ہے اس لیے یہ وقت وزارت سے علیحدگی کی وجوہات بتانے کے لیے مناسب نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراداخلہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے آخری وقت تک وزارت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن میں رائے مختلف تھی تو کیا اختلاف رائے پر خود الگ کرنا اچھا فیصلہ نہیں’.

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت پارٹی مشکل میں ہے اور پارٹی لیڈر شپ مشکل وقت میں ہے اس لیے یہ اپنی اختلافات کی وجوہات بتانے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے’.

ان کا کہنا تھا کہ’میں نے وزارت سے استعفیٰ دیا حالانکہ یہاں کوئی کونسلرکی سیٹ نہیں چھوڑتا لیکن میں نے وزارت چھوڑی.

سابق وفاقی وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری ساری زندگی ایک جماعت میں گزری ہے اور یہ تاثر دینا کہ کسی عہدے کی وجہ سے الگ ہوا تو یہ میرے لیے تضحیک آمیز ہے، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں اسی لیے وزارت سے معذرت کی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں بعض معاملات پر اختلاف رائے موجود ہے جس کا اجلاس میں ہی کھل کر اظہار کرتا ہوں جب کہ کابینہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں میں بھی بات کی اور اجلاس میں ہونے والی باتیں لیک کی گئیں اور باتیں لیک کرنے والے بددیانت ہیں۔