بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

کوہاٹ۔کوہاٹ انڈس ہائی وے پر کسٹم عملہ نے منشیات کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی میڈیسن سے بھرے کنٹینر کا ڈرائیور چیکنگ کے دوران فرار‘ ڈرموں میں چھپائی گئی چرس برآمد‘ کسٹم ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع دینے پرِ کوہاٹکسٹم کے عملہ نے انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔

کسٹم عملہ میں کلکٹر گل رحمان‘ یوسف حیدر‘ کسٹم ڈی سی فضل شکور‘ سپرنٹنڈنٹ اظہار الحق‘ انسپکٹر سعید اللہ‘ نوازش علی‘ رحمت شاہ‘ حوالدار سلطان‘ طہماش‘ فہیم اللہ اور دیگر شامل تھے ناکہ بندی کے دوران عملہ نے کنٹینر نمبر C-8256 جو قابل واپسی میڈیسن کے کارٹنز سے بھرا ہوا تھا کو تلاشی کی غرض سے روکا چیکنگ کے دوران ادویات کے کارٹنز کے نیچے 10 ڈرموں میں چھپائی گئی 740 کلو گرام چرس‘ ساڑھے تین کلو افیون اور 3 عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔

تاہم ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کسٹم ذرائع کے مطابق منشیات کو کراچی اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔