بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ، ورلڈ بینک خیبر پختونخوا حکومت کی کارگردگی کو سراہا ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ، ورلڈ بینک خیبر پختونخوا حکومت کی کارگردگی کو سراہا ہے


بنوں۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے قانون سازی،کرپشن میں کمی اور گڈگورننس کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورورلڈ بینک رپورٹس میں خیبر پختونخوا حکومت کو پہلا نمبر دیا گیا ہے مولانا فضل الرحمن دین کو اقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں پانچ سال صوبے میں انکی حکومت رہی مشرف،زرداری اور اب نواز شریف حکومت کے اتحادی ہیں لیکن اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے موالانا فضل الرحمن اور انکے شاگرد اکرم خان درانی نے آج تک اسلام کیلئے ایک لفظ بھی نہیں بولا ۔

جے یو آئی نواز شریف کے کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں سود پر پابندی کا قانون پاس کیا نرسری سے ششم تک ناظر قرآن جبکہ ایف اے تک مسلمانوں کیلئے قرآن باترجمہ لازمی قرار دیا جہیز بل پاس کیا ختم نبوت کا باب نصاب میں شامل کیا،رائٹ ٹو انفارمیشن بل،وسل بلور، حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر چھٹی اور دیگر اسلامی اقدامات کئے اور اس سال مساجد کیلئے بل لایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آڈیٹویم ہال بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور مدینہ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں جلسہ کے دوران انٹر نیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر منصوبوں کے جو اعلانات کئے تھے ان پر عمل درآمد کیلئے ہم صوبائی اسمبلی میں قرارداد لائیں گے نواز شریف نے پشاور سے ڈی آئی خان تک ریلوے ٹریک اور ایکسپریس وے سمیت صوبائی حکومت سے جو وعدے اور معاہدے کئے تھے۔

ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بنوں کیلئے بیوٹی فیکشن فنڈ کے تحت صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے کا میگا پراجیکٹس دیا ہے جس سے بنوں شہر کی تمام سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور بنوں شہر کی خوبصورتی کیلئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے بنوں کے مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ممبران کا وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کرائیں گے ورکرز ہمارا قیتی سرمایہ ہے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ ورکروں کی مشاورت سے میرٹ پر تقسیم کئے جائیں گے ۔

2013کے الیکشن میں تحریک انصاف نے33سیٹیں حاصل کیں اور صوبے میں اتحادی حکومت بنائی جبکہ اپوزیشن نے بھی ہمیشہ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کیں لیکن آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی۔