بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئینی دفعات 62اور 63پاکستانی عوام کی آواز ہے‘جماعت اسلامی

آئینی دفعات 62اور 63پاکستانی عوام کی آواز ہے‘جماعت اسلامی


پشاور:امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی دفعات 62اور 63آئینہ ہیں، آئینہ اگرحکمرانوں کو چور دکھا رہا ہے تو اسے توڑنے کے بجائے حکمران اپنی اصلاح کریں۔ شق 62,63اور پانامہ کے معاملے پر سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑے ہوں گے۔

ہم سپریم کورٹ اور آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی حفاظت کریں گے۔ 62،63پاکستان کے عوام کی آواز ہے، انہیں ختم کرنے کی کوشش کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ پاکستان پر پچھلے ستر سال سے ڈاکو اور چور مسلط ہیں، انہوں نے ستر سال میں ملک سے پیسہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔پاکستان اور ترقی کے درمیان چوروں اور کی ہے، ان سب افراد کے خلاف جماعت اسلامی پٹیشن دائر کرکے ان کی کرپشن کو بے نقاب کرے گی ۔