بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشر یف کا سیاسی اور پارٹی سرگرمیوں کا آغاز

نوازشر یف کا سیاسی اور پارٹی سرگرمیوں کا آغاز

لاہور۔ سابق وزیر اعظم نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبا زشریف ‘وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان سمیت اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں ‘نوازشر یف کا ماڈل ٹاؤن سے باقاعدہ سیاسی اور پارٹی سرگرمیوں کا بھی آغاز کردیا‘روزانہ کی بنیادوں پر پارٹی اراکین اورکارکنوں سے بھی نوازشریف ملاقاتیں اور رابطے کریں گے ‘ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف کی بطور صدر تعیناتی کا اعلان 7 ستمبر کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف سوموار کے روز (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں (ن) لیگ کے وزراء اور پارٹی عہدیداروں نے ان کو ویلکم کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وہاں نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیاہے ‘ملاقات میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس بھی زیر بحث آئیجبکہ شہباز شریف نے این اے 120 میں کلثوم نواز کی یقینی جیت کے لئے حکمت عملی سے آگاہ کیا ہے۔

ایم این اے حمزہ شہباز ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، صوبائی وزیر قانون رانا ثناااللہ خان، بلال یاسین اور این اے 120کیمقامی رہنماؤں نے بھی میاں نوازشریف اور وزیر اعلی شہبازشریف سے ملاقات کی ہے جبکہ میاں نوازشریف نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم جمہوریت ‘آئین وقانو ن اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہر محازپر جنگ لڑیں گے ‘ملک میں تبدیلی صورت عوام کے ووٹوں سے ہی آئیگی ‘(ن) لیگ قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے ‘اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم اور قوم ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔