بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرٹیکل 62-63ختم نہیں کرنے دینگے ٗ عمران خان

آرٹیکل 62-63ختم نہیں کرنے دینگے ٗ عمران خان


مانانوالہ۔بلاول سیاست سے نابلد اور ابھی بچہ ہے پہلے اپنے باپ سے کرپشن کا حسا ب مانگے کہ سر ے محل اور بیرون ملک بینکوں میں رکھاگیا پیسا کیسے کمایا ۔نواز شریف کو آرٹیکل 62-63ختم نہیں کرنے دیں گے پاک فوج اور سپریم کورٹ کے دفاع کے لئے ہم کھڑے ہوں گے آئینی اداروں کی ساخت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے نواز شریف 30سالوں سے اداروں پر قابض ہو کر بیٹھا تھا شریف خاندان کا انجام بہت قریب ہے۔

ان خیالات کا اظہار چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شا ہد منظو ر گل ٹکٹ ہولڈر NA-136سید علی عباس گل آٖغا ٹکٹ ہولڈر PP-164اور ضلعی رہنماء رانا طارق رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون کی ایف ائی آر شریف خاندان کے گلے کا پھندا بن چکی ہے بے گناء شہداکا خون شریفوں کو لے ڈوبے گا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں زرعی ،صنعتی اور پر قسم کی پالیسیاں بنائیں گے غربت کا خاتمہ اورمیرٹ کا نفازکریں گے میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بنا سکتا ۔

یہ ہم سب نے ملکر بنائیں گئے اس وقت پاکستان میں صرف دو طبقے نوازشریف کے ساتھ ہیں ایک ایسے لوگ جن کے مفادات کرپٹ نظام کے ساتھ ہیں جن کو خوف ہے کہ اگر نوازشریف گیا تو ان چوروں کی باری بھی آجائے گی یہ چھوٹا مفاد پرست ٹولہ پر طبقہ میں موجود ہے شاہد منطور گل نے عمران خان کو NA-136کے بارے بریف کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ٹکٹیں میرٹ پر دیں جائیں گی جس کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔