بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بیگم نسیم اور اسفندیار ولی میں اہم ملاقات متوقع

بیگم نسیم اور اسفندیار ولی میں اہم ملاقات متوقع

پشاور۔تمام معاملات طے ہونے کے بعدبیگم نسیم ولی خان اور اسفندیارولی خان کے درمیان اہم ملاقات رواں ہفتہ متوقع ہے جس میں دونوں جماعتوں کے ادغام کاباقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا بیگم نسیم ولی خان نے مستقبل میں کوئی بھی سیاسی عہدہ لینے سے انکارکردیاہے تاہم لونگین خان اور اے این پی ولی کے بعض رہنماؤں کو پارٹی عہدے اور انتخابی ٹکٹ دیئے جائیں گے ذرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کی بہن اورحیدر ہوتی کی پھوپھی کی وفات کے باعث دونوں بڑوں کے درمیان ملاقات میں تاخیر ہوئی ہے جس کے بعدیہ ملاقات بہت جلد ہورہی ہے تمام معاملات طے پاچکے ہیں صرف رسمی اعلان باقی ہے ۔

بتایاجاتاہے کہ اس حوالہ سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی بلکہ اے این پی کی طرف سے ایک بیان جاری کیاجائے گا جو پہلے سے تیار کیا جاچکاہے ذرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خانے اصرار کے باوجود کوئی بھی سیا سی عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے البتہ ان کی جماعت کے رہنماؤ ں کو پارٹی اور الیکشن دونوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا دریں اثناء اے این پی ولی کے ساتھ نصف درجن کے قریب سیاسی جماعتوں نے رابطے کرکے انضمام کی دعوت دیتے ہوئے بڑی سیاسی پیشکشیں کی ہیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبہ اور ملک کی بعض اہم جماعتیں مسلسل رابطے میں ہیں مگر بیگم نسیم ولی نے اس حوالہ سے کسی قسم کی دلچسپی کااظہار نہیں کیاہے ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے انضمام کے بعداے این پی کے بعض رہنماؤں کو غیرفعال کیے جانے کابھی امکان ہے