بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں پنجم اسسمنٹ کے نتائج جاری

خیبر پختونخوا میں پنجم اسسمنٹ کے نتائج جاری


پشاور۔خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی سکولوں کے جماعت پنجم کی اسسمنٹ کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پشاور بورڈ کو مضامین کی ترتیب سے نتیجہ مکمل کر نے کا کام سونپا گیا تھا پشاور بورڈ کا تیا ر کردہ نتیجہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو ارسال کر دیا گیا ہے اور یہ پشاور بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے محکمہ تعلیم نے ان نتائج کی روشنی میں طلباء کی تحریری اور خواندگی مہارت کے فروغ کیلئے مختلف اقدام تجویز کئے اور ساتھ ہی پائٹ اور ڈی سی ٹی ای کو بھی طریقہ درس و تدریس کو بہتر بنانے کی تجا ویز تیا ر کرنے کو کہا ہے۔

5ویں جماعت کے نتیجے میں خاص بات طلباء کو ذہنی طور پر مختلف تصورات کو سمجھنے کے قابل بنانا اور رٹا لگانے کی حوصلہ شکنی تھا ۔پشاور بورڈ نے پہلی مرتبہ نتائج کی تیاری میں سائنسی طریقہ (OMR)اختیار کیا جائزہ کے اس طریقہ سے محکمہ تعلیم کے تمام سٹیک ہولڈرز کو طلباء کو ،اساتذہ ،سکول کے ماحول ، اور درس و تدریس کے طریقوں کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔