بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے

سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے

اسلام آباد: حج 2017کے لے سعودی عرب جانے والے عازمین میں سے 22 پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ میں وفات پاگئے تاہم فوت ہونے والوں کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و نجی اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طورپر ایک لاکھ 33868 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار705 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 45 ہزار 163 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہنا تھاکہ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں، 1256 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق راستہ بھول جانے والے18عازمین حج کو ان کی اقامت گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 9285 عازمین کی رہنمائی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر 623 شکایات میں سے 446 کا ازالہ کر دیا گیا۔