بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیب کی کاروائی خلاف ضابطہ ہے ‘ نواز شریف

نیب کی کاروائی خلاف ضابطہ ہے ‘ نواز شریف


لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نیب میں اپنا جواب جمع کرادیا۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے میاں نوازشریف، حسن، حسین اور مریم نواز کو آج تیسرا اور آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن شریف خاندان نیب لاہور کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

تاہم، میاں نوازشریف نے آج اپنا 2 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ذریعے نیب میں جمع کرایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ نواشریف کو شکوہ ہے کہ بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا جب کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کررہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے۔