بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا


کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عید الاضحیٰ دو ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کی۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد ریاض نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوئی اور چاند کی اس وقت عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، آج 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں تھا۔