بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکہ نے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ٗعمران خان

امریکہ نے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ٗعمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ہے‘ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار قربانیاں دی ہیں‘ ہم نے امریکہ‘ بھارت کی ناکام پالیسیوں پر قربانی کا بکرا نہیں بننا۔

پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالرز کیلئے کسی اور کی جنگ نہ لڑے منگل کو عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پھر اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا ہے یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالرز کیلئے کسی اور کی جنگ نہ لڑے۔

امریکہ کی ایما پر افغانستان میں دو جنگیں لڑیں جن کا نتیجہ پاکستان کے لئے جانی و مالی نقصان کا باعث بنا۔ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ستر ہزار قربانیاں دیں۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت ہم پر کشمیر میں تحریک آزادی کو ہوا دینے کا الزام لگاتا ہے ہم نے امریکہ‘ بھارت کی ناکام پالیسیوں پر قربانی کا بکرا نہیں بننا۔