بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیرستان میں پاک ا فغان سرحد پر ٹرمینل تعمیر کرنیکا فیصلہ

وزیرستان میں پاک ا فغان سرحد پر ٹرمینل تعمیر کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹرمینل طورخم ٹرمینل کی طرز پر ہی تعمیر کیا جائے گا ۔30 کروڑ روپے لاگت آے گی ، منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔

شمالی وزیرستان ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے غلام خان میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ڈیڑھ سو کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

یہ ٹرمینل طورخم ٹرمینل کی طرز پر ہی تعمیر کیا جائے گا اور اسے تیس کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔