بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شامی صدر بشار الاسد پر قاتلانہ حملہ

شامی صدر بشار الاسد پر قاتلانہ حملہ

دمشق۔شام کے صدر بشار الاسد دمشق میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے دن دمشق میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد بشار الاسد نے جیسے ہی اپنی تقریر ختم کی تو اس عمارت کو ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جہاں ایک ٹریڈ فیئر منعقد کیا جا رہا تھا۔

شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ 5 برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔تاہم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں کم از کم 5 افراد مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ خطاب میں بشار الاسد نے مغربی ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مسترد کردیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جب تک یہ ممالک شامی اپوزیشن اور باغی گروپوں کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کرتے ان سے تعاون ممکن نہیں ہے۔