بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لندن کے تاریخی کلاک ٹاور کا گھڑیال خاموش

لندن کے تاریخی کلاک ٹاور کا گھڑیال خاموش

لندن۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی علامت شمار کی جانے والی عمارتوں میں سے تاریخی بِگ بین کلاک ٹاور کا گھڑیال تعمیر و مرمت کے کام کی وجہ سے 4سال کیلئے خاموش ہو گیا۔بِگ بین کلاک ٹاور ویسٹ منسٹر پیلس کا ایک حصہ ہے اس کے گھڑیال نے دن 12 بجے آخری دفعہ گھنٹا بجایا۔

157 سالوں سے لندن کے باسیوں کی خدمت میں مصروف کلاک ٹاور کی مرمت کا کام سال 2021 تک مکمل ہو گا اور توقع ہے کہ گھڑیال 4 سال کے بعد دن 12 بجے دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کلاک ٹاور تعمیری ڈھانچے سے ڈھکا رہے گا اور صرف نئے سال کے جشن اور بعض اہم دنوں کے موقع پر اس کا گھنٹہ بجایا جائے گا۔